
Cricketer Alia Riaz's engagement to Waqar Younis' younger brother
کرکٹر عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی
اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کر لی ہے واہ کینٹ میں خوشگوار تقریب رونما ہوئی جس میں دونوں اطراف سے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی معزز مہمانوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی شامل تھے۔
ابتدائی طور پر منگنی کی تقریب کو نجی رکھنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا لیکن خاندانوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد اپنی خوشی بڑے پیمانے پر شیئر کی 31 سالہ عالیہ ریاض نے 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہےکرکٹ کمیونٹی نے جوڑے کو اپنی زندگی کے اس نئے آغاز پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔