Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsمسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متصادم ایجنڈے: حکومتی اتحاد کیلئے...

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متصادم ایجنڈے: حکومتی اتحاد کیلئے بڑا چیلنج ،سینیٹر عرفان صدیقی

Published on

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متصادم ایجنڈے: حکومتی اتحاد کیلئے بڑا چیلنج ،سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے متصادم ایجنڈے حکومتی اتحاد کیلئے بڑا چیلنج ہوں گے، باقی جماعتیں اختلافات کا فائدہ اٹھا کر اسمبلی تحلیل کروا سکتی ہیں،ن لیگ پیپلزپارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کا اتحاد ایک کٹھن سفر ہوگا، اس سے پہلے کی پی ڈی ایم میں 16جماعتوں کا اتحاد تھااور ان میں اتفاق تھا۔

اس بار دیگر جماعتیں کشتی میں سوار ہونے کی بجائے ساحل پر کھڑا ہونا چاہتی ہیں، ساحل پر کھڑا ہونے والا تماشا دیکھنے والا ہوتا ہے ساتھ دینے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاوت ہے کہ سیاست کے سینے میں دل نہیں ہوتا، میرا کہنا ہے کہ سیاست میں حیا بھی نہیں ہوتی۔

اگلی متوقع حکومت اکثریتی نہیں بلکہ اقلیتی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سخت فیصلوں پر پیپلزپارٹی تنقید کرے گی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مختلف اور متصادم ایجنڈے سب سے بڑا چیلنج ہیں، جیسا کہ ہم نجکاری کی بات کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نجکاری کے سخت خلاف ہے۔

جب ہم اپنے منشور پر چلیں گے تو اختلافات پید اہوں گے، ان اختلافات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باقی جماعتیں اسمبلی تحلیل کروا سکتی ہیں، اس لیے مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی سے سیاسی بردباری کی امید رکھتی ہے، اپنے اختلافات کو دیکھنے کی بجائے ہمیں ان باتوں کو زیرغور رکھنا ہے جو ہمیں جوڑتی ہیں۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معجزہ ہوگیا کہ مخلوط حکومت بن گئی، صوبوں میں آگئے،امکانات اور ممکنات کی بنیاد پر نئی حکومت بننے جارہی ہے، ناممکنات میں ہے پھر بھی حکومت صرف پونے دوسال چلے گی۔

اس کی وجوہات ہیں کہ 24ارب ڈالرقرض واپس دینا ہے 2ارب ڈالر کا ڈیپازٹ ہے، بجلی کے نرخ ہیں، آئی ایم ایف کا سیٹلمنٹ پلان ہے، مہنگائی بے روزگاری جیسے مسائل زیادہ ہیں ، سب کو صوبے مل رہے ہیں ، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ حکومت بنانے جائیں لیکن ایسا نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کو سمجھایا تھا کہ سسٹم کو سسٹم کے اندر آکر ٹھیک کریں، لیکن وہ چاند پر حکومت بنانے چلے گئے اب چاند پر بیٹھ کر دیکھ رہے ہیں۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this