Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلپیرس میں پیرالمپکس کا رنگا رنگ آغاز: ہزاروں افراد کی شرکت

پیرس میں پیرالمپکس کا رنگا رنگ آغاز: ہزاروں افراد کی شرکت

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پیرس 2024 پیرالمپکس گیمز کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا۔ ایتھلیٹس نے خوبصورت موسم میں مشہور شانزے لیزے سے پلیس ڈی لا کنکورڈ تک مارچ کیا۔ اولمپک گیمز کی طرح، پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب بھی پہلی بار کسی اسٹیڈیم کے باہر فرانسیسی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔

مرکزی تقریب آرک ڈی ٹریومف کی پریڈ کے بعد پلیس ڈی لا کنکورڈ میں ہوئی۔ منتظمین نے تقریباً 65,000 لوگوں کی شرکت کی توقع کی۔ پریڈ بغیر کسی ٹکٹ کے دیکھی جاسکتی تھے، جبکہ مرکزی تقریب کا ٹکٹ تھا۔

The delegations made their way along the Champs-Elysees to the Place de la Concorde
The delegations made their way along the Champs-Elysees to the Place de la Concorde
Photo-Getty Images

جمعرات سے شروع ہونے والے پیرالمپکس گیمز 11 دن تک جاری رہیں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فرانس موسم گرما کے پیرالمپکس گیمز کی میزبانی کر رہا ہے۔ 168 وفود کے تقریباً 4,400 کھلاڑی جو کل 549 گولڈ میڈلز کے لیے 22 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments