نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ

0
44

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ کیا،پولیس خدمت مرکز میں رش، درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کی شکایات پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی برہم ہوگئے.

بعض شہریوں نے چار چار گھنٹے کے انتظار کے حوالے سے شکایات کیں، سی ٹی او کو فوری طلب کرلیا اور وہیں انسپکٹرجنرل پنجاب پولیس کو فون کرکے ہدایت کی کی کہ پولیس خدمت مرکز کو 24گھنٹے آپریشنل رکھیں.

محسن نقوی نے کاؤنٹرز پر عملے کی تعداد میں اضافہ کرنے اور شہریوں کے کام کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو بلاجواز انتظار کی زحمت نہ کرنی پڑے۔
گارڈن ٹاؤن میں قائم پولیس خدمت مرکز کو بھی 24گھنٹے کھلا رکھنے کا حکم دیا.

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے خدمت مرکز میں آئے لوگوں سے ملاقات کی اور خدمت مرکز میں درخواستوں پر کارروائی کا جائزہ لیا،انہوں نے تحفظ مرکز، میثاق مرکز، ویٹنگ روم اور کاونٹرز کا بھی معائنہ کیا.