Friday, July 5, 2024
پاکستانکراچی میں فلیٹ سےچینی باشندے کی لاش بر آمد

کراچی میں فلیٹ سےچینی باشندے کی لاش بر آمد

کراچی میں فلیٹ سےچینی باشندے کی لاش بر آمد

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گزری میں فلیٹ سے چینی باشندے کی لاش ملی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش چند روز پرانی ہے، تعفن اٹھنے پر علاقہ مکینوں نے پولیس کو آگاہ کیا جس پر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فلیٹ کا دروازہ توڑ کر لاش نکالی۔

پولیس نے کہا کہ بظاہر طبعی موت معلوم ہوتی ہے تاہم لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...