Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • پاکستان
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

چینی کمپنی کراچی تا پشاور 3000 ای وی چارجنگ اسٹیشنز بنانے پر آمادہ

EQSPJDJ4VLCMQY45ABNMZHAP6Y

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ چین کے تعاون سے ملک میں 3 ہزار الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

کنوینر کمیٹی ملک خدا بخش نے بتایا کہ اس سلسلے میں انہوں نے ایک معروف چینی کمپنی اور حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت پشاور سے کراچی تک موٹر وے کے ساتھ ساتھ ای وی اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس معاہدے سے ملک میں تقریباً 350 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع ہے۔

کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں پاکستان کے الیکٹرک ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں پیش رفت کو اجاگر کرنے اور ایف وی فلیش چارجنگ اسٹیشن متعارف کرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک خدا بخش نے مزید وضاحت کی کہ ای وی اسٹیشنز کے قیام کے لیے ابتدائی سرمایہ کاری 90 ملین ڈالر کی ہوگی۔

ملک خدا بخش کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں مینوفیکچرنگ میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام سے نہ صرف پاکستان میں ایندھن کی درآمدات میں کمی کی صورت میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

پاکستان کے توانائی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے حوالے سے ملک خدا بخش نے کہا کہ چینی سرمایہ کار نئی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آ رہے ہیں اور انہوں نے حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور نجی شعبے سے سرمایہ کاری کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت بھی کی ہے۔

کنوینر کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے خاص طور پر تھر کول فیلڈ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سرمایہ کاروں کو دستاویزات میں مدد اور زمین سے متعلق تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Tags: الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی چین کے تعاون فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری منصوبہ

Post navigation

Previous: پی ایس ایل 2025: پاکستانی پلاٹینم کھلاڑیوں کے نام کی تصدیق ہو گئی
Next: انگلینڈ کی نیٹ اسکیور برنٹ نے خواتین کے ٹیسٹ میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.