Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsامریکا ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چین نے امریکہ کو...

امریکا ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چین نے امریکہ کو خبردار کردیا

Published on

امریکا ریڈ لائن عبور کرنے سے باز رہے، چین نے امریکہ کو خبردار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکا کو ’ریڈ لائنز‘ عبور نہ کرنے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا اور کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو رہے ہیں لیکن امریکی رویے کے باعث کچھ منفی عوامل موجود ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات ہوئی۔

انٹونی بلنکن نے وانگ یی کے ساتھ 5 گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات کو وسیع اور تعمیری قرار دیا تھا۔

ملاقات کے دوران امریکا نے بھی خبردار کیا کہ دونوں ممالک یا تو استحکام کے ساتھ آگے بڑھ سکتے ہیں یا پھر بگڑتی ہوئی صورتحال کی طرف پلٹ سکتے ہیں، جو ممکنہ طور پر تصادم کا باعث بن سکتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ نے کہا کہ چین کی کچھ ’ریڈ لائنز‘ ہیں جنہیں امریکا کو عبور نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات مستحکم ہونا شروع ہو رہے ہیں لیکن امریکی رویے کے باعث کچھ منفی عوامل موجود ہیں۔

انہوں نے بلنکن کو بتایا کہ چین کی ترقی کو غیر منصفانہ طور پر روک دیا گیا ہے اور ہمارے بنیادی مفادات خطرے میں ہیں۔

امریکا نے چین کو فلپائن کے قریب اپنے جارحانہ اقدامات کے بارے میں خبردار کیا اور اپنے اتحادی کا دفاع کرنے کا وعدہ کیا۔

انٹونی بلنکن نے بتایا ’میں نے واضح کیا کہ جب تک امریکا کشیدگی کو کم کرنا جاری رکھے گا، فلپائن کے ساتھ ہمارے دفاعی وعدے مضبوط ہیں۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this