Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsپر امن الیکشن کے انعقاد پر چین کی پاکستان کو مبارکباد

پر امن الیکشن کے انعقاد پر چین کی پاکستان کو مبارکباد

Published on

پر امن الیکشن کے انعقاد پر چین کی پاکستان کو مبارکباد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزار ت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان میں پر امن طریقے سے الیکشن کے انعقاد پر پاکستانی حکومت کو مبارک باد پیش کردی ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے پیر کو پر یس کا نفر نس کے دوران کہا کہ ایک دوست ہمسایہ ملک ہونے کے طور پر چین پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی اور قوم کی ترقی اور مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی کو جاری رکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے، نئے عہد میں مزید قربت کے ساتھ دور جدید میں ایک مشترکہ معاشرے کی تعمیر کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ بہتر انداز سے دونوں ممالک کے عوام کو فوائد پہنچ سکے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this