Friday, January 10, 2025
Homeکھیلپریمیر لیگ کے دنگل میں چیلسی کے لیے ایک اہم فتح

پریمیر لیگ کے دنگل میں چیلسی کے لیے ایک اہم فتح

Published on

اسٹامفورڈ برج میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں، چیلسی کے متبادل کھلاڑی نونی میڈوکی، کی لیٹ پنالٹی نے کرسٹل پیلس پر 2-1 سے فتح حاصل کی۔

فیصلہ کن لمحہ اس وقت آیا جب میڈوکے ، نے ایبریچی ایزے کی طرف سے ایک فاؤل ڈرا کیا، جس سے پنالٹی کک حاصل ہوئی۔ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، میڈوکے نے مہارت کے ساتھ کریسٹل پیلیس کے گول کیپر، ہینڈرسن کو غلط راہ دکھاتے ہوئےگول سکور کیا اور کرسٹل پیلس کے خلاف سخت معرکے میں چیلسی کی مسلسل تیسری ہوم گراونڈ جیت کو یقینی بنایا۔ دیر سے ملی ہوئی پینالٹی گیم چینجر ثابت ہوئی، اس نے اس دلچسپ مقابلے میں چیلسی کی فتح کو مزید مستحکم کیا۔
کرسٹل پیلس نے میچ کا آغاز بہت پراعتماد انداز میں کیا لیکن اس کے باوجود، چیلسی نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی ۔ خاص طور پر، چیلسی نے اپنی اب تک کی سب سے کم عمر ٹیم، کو اس پریمیر لیگ کے میچ میں، میدان میں کھیلنے کا موقع دیا، جس کی اوسط عمر 23 سال اور 21 دن تھی۔

چیلسی نے 13ویں منٹ میں مزید پیش رفت اس وقت کی، جب مالو گوسٹو کے کراس پہ، میخائیلو مڈریک نے سیزن کا تیسرا پریمیئر لیگ گول آسانی سے حاصل کیا۔ اس کے بعد مڈریک کے پاس دوسرا گول کرنے کا موقع تھا، لیکن اس کی تراشی ہوئی کوشش کو ڈین ہینڈرسن نے بچا لیا۔ بلیوز کی نوجوان لائن اپ نے مہارت اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرسٹل پیلس کے خلاف ایک اہم مقابلے میں ابتدائی برتری حاصل کی۔

کھیل پر 63% فیصد غلبہ پانے کے باوجود، چیلسی کو دوبارہ اسکور کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ، کیونکہ کرسٹل پیلس نے مقابلہ برابر کرنے کے لیے واپسی کی، اور ایک مسابقتی میچ کا مرحلہ طے کیا۔ کرسٹل پیلس نے ہاف ٹائم میں سیٹی بجنے سے قبل مائیکل اولیس کے گول سے اسکور برابر کردیا۔ اولیس نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سینے پر جارڈن آیو کے ایک ترچھے پاس کو کنٹرول کرتے ہوئے چیلسی کے گول کیپر جورڈجے پیٹرووک کو چکما دے کر گول کر دیا۔

چیلسی کے لائن اپ تگڑا کرنے کی کوشش میں، مینیجر موریسیو پوچیٹینو گرمیوں میں ساؤتھمپٹن سے چیلسی میں شمولیت کے بعد پہلی بار رومیو لاویا کو میدان میں لے کر آئے. چیلسی کا خیال تھا کہ انہوں نے 76 ویں منٹ میں نکولس جیکسن کے گول سے برتری حاصل کر لی تھی، لیکن یہ خوشی قلیل مدتی رہی کیوں کہ وی .اے. آر. کے جائزے کے بعد ظاہر ہوا کہ جیکسن آف سائیڈ تھے جس کی بنا پر گول منسوخ کر دیا گیا۔
تاہم، کھیل کے اختتامی لمحات میں، چیلسی کو ایک اور پینالٹی دی گئی جس کو نونی مادوایکے نے اعتماد کے ساتھ ڈین ہینڈرسن کو غلط سمت میں بھیجا اور گول کیا، جس نے چیلسی کے لیے ایک اہم فتح حاصل کی اور انہیں 25 پوائنٹس کے ساتھ 10ویں نمبر پر پہنچا دیا۔
دوسری جانب، کرسٹل پیلس، اب پریمیئر لیگ کے آٹھ میچوں میں جیت کے بغیر، 18 پوائنٹس کے ساتھ 15ویں نمبر پر ہے۔ جو کہ لیگ فکسچر میں پیلس کو پہلے سے درپیش چیلنجوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...