Friday, July 5, 2024
کھیلکرکٹچیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے لیے سیکیورٹی...

چیمپیئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ سال فروری میں ملک میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان تشکیل دے رہا ہے۔

پی سی بی نے پہلے ہی ابتدائی ڈرافٹ شیڈول میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو تین مقامات پیش کیے ہیں اور گورننگ باڈی اس پر شریک ممالک سے رائے لے گی۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت کے سفر کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مزید انکشاف ہوا کہ پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے تمام میچ ایک ہی شہر میں ہوں گے تاہم ابھی تک شہر یا مقام کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

اس سے قبل منگل کو پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی نے پریس کو بتایا کہ بھارت کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا سفر نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

نقوی نے یقین دلایا کہ ہم نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا ہے تمام آٹھ ٹیمیں آئیں گیاس کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہندوستان آنے سے انکار کرے۔

اگر وہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں تو آپ بھی ایسا کیوں نہیں کر رہے؟ نقوی نے میڈیا سے سوال کیاہم ہائبرڈ ماڈل کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں، اس طرح کی کوئی بات نہیں ہے۔”

یاد رہے کہ پاکستان کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں اپنے مقامات کو بھی اپ گریڈ کر رہا ہے اور نقوی تزئین و آرائش کا کام چار سے پانچ ماہ میں مکمل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے جن ٹیموں کی تصدیق کی گئی ہے ان میں پاکستان (میزبان)، بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، انگلینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

Shannon Young called Babar Azam a world class player

شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا

0
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے بابراعظم کو ورلڈ کلاس پلیئر قرار دیا اور ...