Saturday, October 5, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپئن ون ڈے کپ:ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور مقرر

چیمپئن ون ڈے کپ:ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور مقرر

چیمپئن ون ڈے کپ:ثقلین مشتاق پینتھرز کے مینٹور مقرر

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق کو رواں ماہ ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے پینتھرز کے مینٹور کے طور پر کنفرم کر دیا گیا ہے جو 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

پینتھرز کو 2024-25 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے دوران تیاری اور تربیت کے لیے ملتان میں انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی بھی مختص کی گئی ہے۔

اب تک شعیب ملک، مصباح الحق اور وقار یونس کو بالترتیب سٹالینز، وولوز اور لائنز کے مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ سرفراز احمد اس ہفتے کے آخر میں اپنی ٹیم کے نام اور لوگو کی تصدیق کریں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے 150 بہترین کرکٹر شامل ہوں گے یہ 50 اوور کا ٹورنامنٹ ہوگا جو سنگل لیگ فارمیٹ پر کھیلا جائے گا۔

لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کے میچ کے علاوہ باقی تمام میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے اتوار، 29 ستمبر کو فائنل کے ساتھ چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے۔

پینتھرز پہلے دن 12 ستمبر کو مصباح الحق کےوولوز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی، اس کے بعد 14 ستمبر کو ڈولفنز، 16 ستمبر کو لائنز اور 21 ستمبر کو شعیب ملک کے اسٹالینز کے خلاف میچ کھیلا جائے گا۔

ثقلین مشتاق نے1996 میں 65وکٹ کے ساتھ ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹ کا ریکارڈ قائم کیا اگلے سال، انہوں نے 36 میچوں میں 69 وکٹ لے کر اپنے ہی ریکارڈ کو بہتر بنایا.

انیس سو ننانوے میں بھارت کے خلاف چنئی اور دہلی ٹیسٹ میں 10 وکٹ لینے والے، ون ڈے ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے واحد پاکستانی باولر بن گئے، یہ اس وقت کی سب سے تیز 200 ون ڈے وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریاں چیمپئنز ون ڈے کپ سے شروع ہوتی ہیں، اور میں پینتھرز کے لیے ایک مینٹور کے طور پر کلیدی کردار ادا کرنے پر بہت پرجوش ہوں.

ایک ایسی ٹیم جس میں ملک کے بہترین ٹیلنٹ موجود ہیں میرا مقصد واضح ہے: ان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بلند کرنا اور انہیں ان کی زیادہ سے زیادہ صلاحیتوں تک پہنچانا تاکہ ہم اپنے اعزاز کا دفاع کر سکیں۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments