چیمپئنز کپ:پی سی بی نے لائنز پرجرمانہ عائد کر دیا
اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی کی زیرقیادت لائنز پر جاری چیمپئنز ون ڈے کپ کے دوران ڈولفنز کے خلاف اتوار کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں اتوار کی رات لائنز نے کھیل 16 رنز سے ہارا لیکن پھر بھی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’لائنز پر 22 ستمبر کو اینگرو ڈولفنز کے خلاف چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
“یہ الزامات آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور امتیاز اقبال نے لگائے کیونکہ لائنز مقررہ وقت سے ایک اوور کم پائے گئے۔
شاہین شاہ آفریدی کی زیرقیادت ٹیم کے تمام گیارہ کھلاڑیوں پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئر اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے۔
بدھ کے ایلیمینیٹر میں لائنز کا مقابلہ اسٹالینز سے ہوگا، اس دوران منگل کا کوالیفائر مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔