Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsآج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی...

آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

Published on

آج کی تاریخ میں ہی انتخابی ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور آج رات 11 بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا پی ٹی آئی کو بلے کا نشان واپس دیا جائے، الیکشن کمیشن عدالتی حکم کا احترام کرے اور اس پر لازم ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر فوری عمل کرے۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانا چاہتا ہے تو یہ اس کا حق ہے، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ہمارے ساتھ انصاف ہوگا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے الگ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، نیب کا ٹرائل تیزی چلایا جارہا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کی سماعتوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے، ایسے ہی نیب کورٹ کے ٹرائل کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔

Latest articles

سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹِ گرفتاری جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش کی عدالت کی جانب سے جلاوطن سابق...

اسلام آباد میں واقع فلیٹ سے جرمن سفارت کار کی لاش برآمد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو کے فلیٹ...

وینیسیئس جونیئر کو ریڈ کارڈ کے بعد معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا: ریال میڈرڈ منیجر اینسیلوٹی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کے منیجر کارلو اینسیلوٹی...

امریکی وزیر خارجہ کی سیئول میں موجودگی کے دوران شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا...

More like this