
APP20-180823 ISLAMABAD: August 18 – Caretaker Federal Minister for Information and Broadcasting, Murtaza Solangi addresses press conference at PID media centre. APP/SAK/MAF/ABB
علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے،نگران وزیر اطلاعات
ااردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں فکر اقبال پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے.
Solangi for following #Allama Iqbal’s philosophy, teachings#APPNews @MoIB_Official @murtazasolangi https://t.co/kL7xvug77Y pic.twitter.com/x2SvTt6yYP
— APP 🇵🇰 (@appcsocialmedia) November 9, 2023
یوم اقبال کے موقع پراپنے پیغام میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کےلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی عملی کوشش کی، آج ہمیں جن کثیر الجہتی چیلنجز کا سامنا ہے انکا حل اقبال کی آفاقی تعلیمات میں پوشیدہ ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ علامہ اقبال نےخودی کا پیغام دے کر دوسروں پر انحصار کے بجائے نوجوان نسل کو اپنی دنیا آپ پیدا کرنے کا حکیمانہ درس دیا۔