Wednesday, December 25, 2024
HomeTop Newsکینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی

کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی

Published on

کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روک دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی جانب سے یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کے حق میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کیا گیا ۔

کینیڈیئن پارلیمنٹ میں اس قرارداد کے حق میں 207 جبکہ مخالفت میں 117 ووٹ آئے۔قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے کام کرنیکا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والے 10 بڑے ممالک میں کینیڈا سرفہرست ملک رہا ہے۔ 2022 میں 21 ملین ڈالر مالیت کا فوجی سامان اسرائیل کوبھیجا گیا جب کہ 2021 میں 26 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے تھے۔

تاہم اب کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ اسرائیل کو ایسا کوئی سامان نہیں بھیج سکتے جس کے فوجی استعمال کا امکان ہو۔

کینیڈا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے نئے اجازت ناموں کی منظوری نہیں دی اس لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند رہے گی۔

تاہم بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے پہلے منظور شدہ اجازت ناموں پر عمل کیا جائے گا کیوں کہ انہیں منسوخ کرنے سے کینیڈا اور اس کے اتحادیوں (امریکا، نیٹو، فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد) کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کینیڈا کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیاروں کی ترسیل کی بندش کا عمل حماس کے دہشت گردوں کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو مجروح کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ تاریخ کینیڈا کے اس اقدام کا سختی سے مواخذہ کرے گی۔

دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کینیڈا کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ غزہ میں انسانی تباہی کو دیکھتے ہوئے، جس میں وسیع پیمانے پر اور بڑھتی ہوئی فاقہ کشی بھی شامل ہے۔ امریکا کو اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی مشن کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی کے معاملے نے دنیا کے متعدد ممالک میں قانونی کارروائیوں کو جنم دیا ہے۔ کینیڈا میں، وکلاء اور فلسطینی نژاد شہریوں کے ایک اتحاد نے مارچ کے اوائل میں حکومت کے خلاف اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات معطل کرنے کے لیے شکایت درج کروائی تھی۔

Latest articles

اسٹالینز نے مارخورز کوہرا کر افتتاحی چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں محمد حارث...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی اصل کہانی کیا ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کل سے باکسنگ ڈے کے دو ٹیسٹ میچ...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ اسٹار، بشمول صائم ایوب اور...

مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے تیز رفتار سنسنی خیز مستفیض...

More like this

اسٹالینز نے مارخورز کوہرا کر افتتاحی چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں محمد حارث...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی اصل کہانی کیا ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کل سے باکسنگ ڈے کے دو ٹیسٹ میچ...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ اسٹار، بشمول صائم ایوب اور...