Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ،مولانا فضل الرحمٰن کا مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان

Untitled design - 2024-03-27T111036.391

ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ،مولانا فضل الرحمٰن کا مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور رمضان کے بعد مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر رات گئے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ نے 8 فروری 2024 کے نتائج کو مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا، 2024 میں ایک بار پھر عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو اعتماد میں لیں گے تاکہ وہ اپنے ووٹ کے حق کے لیے متحد ہوسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان ’عوام اسمبلی‘ ہوگا، اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لیے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اعلان کیا کہ بلوچستان سے اس تحریک کا آغاز کریں گے، 25 اپریل کو پشین میں بہت بڑا جلسہ کیا جائے گا جس میں بلوچستان کے عوام شریک ہوں گے، 2 مئی کو کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد ہوگا جس میں سندھ کے عوام شریک ہوں گے، تیسری عوامی اسمبلی 9 مئی کو پشاور میں ہوگی جس میں خیبرپختونخوا کے عوام شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم لاہور کے لیے تاریخ کا تعین کریں گے، جس میں پورے ملک کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور ایک بہت بڑا عوامی سیلاب اپنی اسمبلی کا انعقاد کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے، ہمارے کارکن، صوبائی اور ذیلی تنظیمیں ان اجتماعات کی کامیابی کے لیے حرکت میں آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن بے بس ہے، ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں، اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں کوئی دم خم نہیں رہا، سول بیورکریسی میں مداخلت ہورہی ہے، ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار ہائی کورٹ ججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اس پریشر میں لوگوں کو انصاف نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے کہ کس طرح مقتدرہ اداروں نے انتخابی معاملات میں مداخلت کی اور نتائج کو تبدیل کیا، اس تمام صورتحال سے جے یو آئی (ف) کے مؤقف کو تائید ملی ہے، ہمارا مؤقف صحیح ہے، ہم نے صحیح آواز بلند کی ہے اور ان شا اللہ اس کو آگے بڑھائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید اعلان کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا، ضمنی الیکشن اسی الیکشن کا تسلسل ہے، ہمیں پچھلے نتائج پر اعتماد نہیں تو ہم کس طرح ضمنی انتخابات میں انصاف کی توقع رکھ سکتے ہیں؟

انہوں نے کہا ان شا اللہ اب رمضان کے بعد تحریک چلے گی، فیصلے اب ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، مقتدرہ کی اسمبلی نہیں عوامی اسمبلی چلے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری جدوجہد پُرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں ہوگی، کسی قسم کے تشدد کا عنصر ہمارے تحریک میں نہیں ہوگا، احتجاج کا حق عوام کو حاصل ہے۔

Tags: الیکشن بائیکاٹ جلسے جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن

Post navigation

Previous: اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ
Next: امریکا پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.