Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsبشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی...

بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت

Published on

بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں، انہیں انتہائی ناقص غذا دی جارہی ہے، شیر افضل مروت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت ٹھیک نہیں ہے، انہیں ناقص غذا دی جارہی ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ بشری بی بی اپنے ہی گھر میں ایک کمرے میں قید ہیں، بنی گالہ کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنی اہلیہ سے دو ہفتوں سےملاقات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ سے ملاقات کرانےکے لیے ہم ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے، عمران خان کو پریشان کرنےکے لیے ان کی اہلیہ سے نارروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی سےملاقات کی ہدایت کی تھی مگر آج اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتہائی نامناسب رویہ اپنایا۔

یاد رہے کہ 16 فروری کو پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرتی ہوئی صحت کے حوالے سے رپورٹس سامنے آنے کے بعد ان کی فوری طور پر طبی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان اور پی ٹی آئی کی وکیل مشال یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں بتایا تھا کہ سابق خاتون اول نے اپنے اہل خانہ(بیٹی اور داماد)، عمران خان کی دو بہنوں اور پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے خوفناک انکشاف کیا کہ اُنہیں کھانے میں ایسڈ ٹائپ(تیزاب جیسا) کچھ دِیا گیا ہے، جس کی وجہ سے پچھلے 5 دن سے انہیں شدید تکلیف ہے۔

ترجمان کے مطابق بشری بی بی نے بتایا کہ میرے پیٹ میں جیسے آگ لگی ہوئی ہے، منہ اور گلے میں جیسے شدید چھالے ہیں اور میں کچھ کھا نہیں پارہی، صرف سوکھے ٹوسٹ چائے یا پانی میں ڈبو کے کھا رہی ہوں اور شدید تکلیف میں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرہ ہے اور مطالبہ کیا کہ اُن کا جلد از جلد میڈیکل چیک اپ کروایا جائے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this