Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلفٹ بالبنڈس لیگا: بائر لیورکوزن کی بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 3-2 سے شکست

بنڈس لیگا: بائر لیورکوزن کی بوروسیا ڈورٹمنڈ کو 3-2 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائر لیورکوسن نے بنڈس لیگا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دی اور ٹیبل لیڈر بائرن میونخ سے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر آگیا۔

ڈورٹمنڈ، جو اس سیزن میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر ناقابل شکست رہا تھا، لیورکوزن کی جارحانہ شروعات کے سامنے بے بس نظر آیا۔ میچ کے آغاز میں ہی، نیتھن ٹیلا نے محض 24 سیکنڈ کے اندر شاندار ہاف والی کے ذریعے پہلا گول کر دیا۔ اس کے سات منٹ بعد، پیٹرک شِک نے پیرو ہنکاپی کے کراس پر ایک اور گول کر کے لیورکوزن کی برتری کو دگنا کر دیا۔

ڈورٹمنڈ کی جانب سے، جیمی گیٹنز نے لیورکوسزن کی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھا کر 11ویں منٹ میں ایک گول اسکور کیا اور ڈورٹمنڈ کے لیے امید کی کرن روشن کی۔ لیکن لیورکوزن نے جلد ہی اپنی برتری بحال کر لی۔ پیٹرک شِک نے اپنا دوسرا گول کرتے ہوئے ٹیم کو دوبارہ دو گول کی برتری دلائی۔

Leverkusen stun hosts Dortmund 3-2 to close on leaders Bayern
Leverkusen stun hosts Dortmund 3-2 to close on leaders Bayern
Photo-Reuters

میچ کے آخری لمحات میں، ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) کے فیصلے کے تحت لیورکوزن کے ایڈمنڈ تاپسوبا کو فاؤل کرنے پر ڈورٹمنڈ کو پنالٹی دی گئی۔ Serhou Guirassy نے اس پنالٹی کو گول میں تبدیل کر کے اسکور 3-2 کردیا، لیکن ڈورٹمنڈ مزید گول کرنے میں ناکام رہا۔

ڈورٹمنڈ نے میچ کے دوران گیند پر 70 فیصد سے زائد قبضہ برقرار رکھا اور زیادہ مواقع پیدا کیے، لیکن ان کی کوششیں بے سود رہیں اورمیچ کا اختتام لیورکوسن کی 3-2 کی برتری کے ساتھ ہوا۔

اس جیت کے بعد بائر لیورکوزن بنڈس لیگا ٹیبل میں بائرن میونخ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے آ گیا، حالانکہ انہوں نے ایک میچ زیادہ کھیلا ہے۔ دوسری جانب، بوروسیا ڈورٹمنڈ چھٹے نمبر پر ہے اور ٹاپ پوزیشن سے 11 پوائنٹس دور ہے، جس سے ان کی ٹائٹل کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

Bundesliga standings
Bundesliga standings

Latest articles

پاکستان کے سابق کوچ مکی آرتھر کو برطانیہ میں نیا عہدہ مل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو...

مانچسٹر سٹی کا لینز کے سینٹرل ڈیفنڈر عبدوقدیر خسانوف کے ساتھ 40 ملین یورو کا معاہدہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطا بق مانچسٹر سٹی نے لینز کے...

منڈی بہاؤالدین: گھر میں آتشبازی کے سامان میں دھماکا، 6 افراد جاں بحق،7 زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے علاقے پھالیہ کے...

چیمپئنز ٹرافی: بی سی سی آئی نے آئی سی سی سے اسکواڈ کے اعلان میں توسیع کی درخواست کر دی، رپورٹ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

More like this