Friday, January 31, 2025
HomeTop Newsبرکس اجلاس 2024: بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا

برکس اجلاس 2024: بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ برکس اجلاس 2024 میں بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق برکس بلاک میں پاکستان کی رکنیت کا معاملہ طویل عرصے سے زیر التوا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا۔

پاکستان کی رکنیت کا معاملہ برکس سربراہی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس 22 سے 23 اکتوبر تک روس کے شہر کازان میں ہوگا۔

واضح رہے کہ برکس تنظیم روس کے نیم خود مختارعلاقے تاتارستان میں آج سے شروع ہورہا ہے جس میں رکن ممالک کے علاوہ 32 ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔

قازن شہر میں منعقدہ اجلاس کا عنوان عالمی سطح پر مساویانہ ترقی اور سکیورٹی مضبوط بنانا قرار دیا گیا ہے، دو ادوار میں ہونے والے اس اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس بھی شریک ہوں گے۔

برکس کے اجلاس میں ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے اہم معاہدے پر دستخط ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے اسٹیٹس کو بھی واضح کیا جائےگا۔

برکس اجلاس کا پہلا دور آج اورکل ہوگا جس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس شریک ہوں گے۔

برازیل، روس،انڈیا، چین اور ساوتھ افریقا (برکس) پر مشتمل اس تنظیم میں مصر، متحدہ عرب امارات، ایران، ایتھوپیا بھی شامل ہوچکے ہیں۔

اجلاس کے دوسرے دور میں 38 ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے جن میں سے 32 ممالک کی جانب سے وفود بھیجنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ترکی، آذربائیجان، الجزائر، ملائیشیا، شام، بیلا روس، تھائی لینڈ سمیت تین درجن ممالک اس تنظیم کا رکن بننے کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں جبکہ کئی باضابطہ درخواست بھی جمع کرواچکے ہیں۔

برکس تنظیم کے رکن ممالک کی مشترکہ جی ڈی پی 60 کھرب ڈالر ہے جو کہ دنیا کے جی ڈی پی کا ساڑھے 37 فیصدبنتی ہے۔

Latest articles

غزہ سے مسلمانوں کی بیدخلی کے منصوبے پر عمل کرنا ہوگا، ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی...

اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق اپر کرم میں واقع بوشہرہ کے اسسٹنٹ...

ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جنوری...

امریکا: طیارہ حادثے کے متاثرین میں 2 چینی اور ایک پاکستانی شہری بھی شامل

بیجنگ نے جمعہ کو کہا کہ واشنگٹن میں ایک طیارے اور ایک فوجی ہیلی...

More like this

غزہ سے مسلمانوں کی بیدخلی کے منصوبے پر عمل کرنا ہوگا، ٹرمپ کی مصر اور اردن کو دھمکی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے مسلمانوں کو زبردستی...

اپر کرم میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کے مطابق اپر کرم میں واقع بوشہرہ کے اسسٹنٹ...

ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 30 جنوری...