Monday, July 8, 2024
کھیلفٹ بالپیرس اولمپک 2024برازیل کوالیفائی نہ کر سکا

پیرس اولمپک 2024برازیل کوالیفائی نہ کر سکا

پیرس اولمپک 2024برازیل کوالیفائی نہ کر سکا

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دفاعی چیمپئن برازیل مردوں کے اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہا کیونکہ ارجنٹائن کے ہاتھوں 1-0 سے شکست ہوئی.

یہ 2004 کے بعد پہلا موقع ہے جب برازیل لگاتار تیسری بار گولڈ میڈل حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا پیرس اولمپک 2024 میں شامل نہیں ہوپائے گا۔

فرانس میں ہونے والے موسم گرما کے اولمپکس کے لیے جنوبی امریکی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے انڈر 23 کے لیے 77 ویں منٹ میں لوسیانو گونڈو نے فاتحانہ گول کیا .

برازیل نے گزشتہ چار اولمپکس میں مردوں کے فٹ بال کا تمغہ جیتا ہے۔

2004 اور 2008 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے ارجنٹائن نے پانچ پوائنٹس کے ساتھ فائنل کوالیفائنگ ایونٹ میں جگہ بنائی۔

برازیل کا اولمپکس کا سورج تین پوائنٹس کے ساتھ غروب ہوا.

دیگر خبریں

Trending

Chairman PCB summoned Sarfraz Ahmed to Lahore

چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو لاہور طلب کر...

0
چیئرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کو لاہور طلب کر لیا اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...