Monday, February 10, 2025
Homeکھیلفٹ بالبرازیل اور ارجنٹینا دونوں کو 2026 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں شکست

برازیل اور ارجنٹینا دونوں کو 2026 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق برازیل اور ارجنٹائن دونوں اپنے حالیہ 2026 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ ہار گئے۔ برازیل کو پیراگوئے کے ہاتھوں 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ برازیل کی آخری پانچ کوالیفائر میں چوتھی شکست تھی۔

لیورپول کے گول کیپر ایلیسن، نیو کیسل کے مڈفیلڈر برونو گوماریس، اور ویسٹ ہیم کے پلے میکر لوکاس پیکیٹا نے برازیل کے لیے میچ کا آغاز کیا۔اس کے علاوہ ، ریال میڈرڈ کے روڈریگو، اینڈریک اور ونیسیئس جونیئر تینوں نے اٹیکنگ لائن اپ کی قیادت کی، لیکن برازیل پھر بھی ہار گیا۔

دوسری جانب موجودہ عالمی چیمپئن ارجنٹائن کو کولمبیا کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ میں کولمبیا کے لیے فاتح گول جیمز روڈریگز نے پنالٹی سے کیا۔ اس میچ میں لیونل میسی ارجنٹائن کی جانب سے نہیں کھیلے تھے۔

یاد رہے جنوبی امریکہ میں، ارجنٹینا اب بھی دو پوائنٹس کے ساتھ 10 ٹیموں میں اسٹینڈنگ میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ برازیل اس وقت پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ چھ ٹیمیں 18 میچز کھیلنے کے بعد خود بخود ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جو ستمبر 2025 تک جاری رہے گا۔ جبکہ ساتویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو دوسرے خطے کی ٹیم کے خلاف ایک اضافی میچ کھیلنا ہو گا۔

Latest articles

دبئی کیپٹلز نے ڈیزرٹ وائپرز کو ہرا کر پہلا آئی ایل ٹی 20 ٹائٹل جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق روومین پاول کی شاندار نصف سنچری، اس کے...

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کین ولیمسن کی تیز سنچری کی بدولت نیوزی...

دبئی میں شمسی توانائی سے چلنے والی جدید ریل بس سروس کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے ورلڈ...

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں 6 ججز...

More like this