Bosnian players refuse to shake hands with Israeli team-X
ہنگری میں کھیلے گئے انڈر 21 یورپی چیمپئن شپ کوالیفائنگ میچ میں بوسنیا کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی ٹیم کے ساتھ روایتی مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا، جس پر میدان میں ایک غیر معمولی منظر دیکھنے میں آیا۔
میچ کے آغاز سے قبل اسرائیلی کھلاڑیوں نے حسبِ روایت بوسنیا کے پلیئرز سے ہاتھ ملانے کے لیے ہاتھ بڑھائے، تاہم بوسنیا کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہ کیا یہ واقعہ 2027 یوئیفا یورپی انڈر 21 چیمپئن شپ کوالیفائرز کے گروپ جی کے میچ کے دوران پیش آیا۔
اس پیشرفت پر تاحال یوئیفا یا دونوں ٹیموں کے حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم سوشل میڈیا پر اس اقدام پر بحث جاری ہے بعض مبصرین اسے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں خاموش احتجاج قرار دے رہے ہیں، میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔




