Thursday, January 9, 2025
Homeالیکشن 2024پیپلز پارٹی کے بغیر نہ تو پنجاب میں حکومت بن سکتی...

پیپلز پارٹی کے بغیر نہ تو پنجاب میں حکومت بن سکتی نہ ہی وفاق میں : بلاول بھٹو

Published on

پیپلز پارٹی کے بغیر نہ تو پنجاب میں حکومت بن سکتی نہ ہی وفاق میں : بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عام انتخابات کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے 8 فروری کے دن اپنے ووٹوں کا استعمال کیا.

اور پیپلز پارٹی کے قیادت سمیت تمام پیپلز پارٹی کے ووٹروں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے ہمیں انتخابات میں کامیابی دلائی.
انہوں نے کہا کہ موجودہ نتائج کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کی چاروں صوبوں میں نمائندگی موجود ہے اور یہ ہمارے لیے ایک بڑی کامیابی ہے. پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر بن چکی ہے. پیپلز پارٹی نے ان انتخابات میں ایک نئے سوچ اور ایک نئے منشور کے ساتھ حصہ لیا.

سیاسی اتحاد کے حوالے سے بات کرتے بلاول نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد کیلئے رابطہ نہیں کیا ہے لیکن ہم آزاد امیدواروں کے ساتھ رابطے میں ہیں. جب تک ہماری گنتی کے اصل نتائج سامنے نہیں آتے تب تک سیاسی اتحاد کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوگا. اور ابھی تک چونکہ مکمل نتائج بھی سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی آزاد امیدواروں کی طرف سے کچھ واضح بیانات آئے ہیں اس لیے یہ واضح نہیں کہ کون سی سیاسی پارٹی اگلی حکومت بنائے گی.

انہوں نے کہا کہ میں نفرت اور روایتی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں. ہم نے ملک میں عدم استحکام پر قابو پانا ہے اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے.

بلاول نے مزید کہا کہ جب ہمارے اصل نتائج اور گنتی کے رزلٹس سامنے آئیں گے تب ہم بیٹھ کے آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے. لیکن یہ بات واضح ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر پنجاب, بلوچستان اور وفاق میں حکومت نہیں بن سکتی.

اگر میرے ووٹ پر ڈاکہ مارا تو ایسے پیچھا کروں گا کہ عمران خان کو بھول جائیں گے، بلاول بھٹو

کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اپنا وزیراعظم لا سکتے ہیں؟

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this