Thursday, February 13, 2025
HomeTop Newsالیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ...

الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم

Published on

الیکشن کمیشن کا ایک قومی اور 2 صوبائی نشستوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات سمیت دیگر وجوہات کے سبب قومی اسمبلی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں دوبارہ پولنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حلقوں سے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کے بعد ہو گا۔

حلقہ این اے۔88 خوشاب، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس۔18 گھوٹکی اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے۔90 کوہاٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پرتشدد واقعات کے باعث 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا اور متعلقہ حلقوں کے نتائج روک لیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے۔88 خوشاب میں 26 پولنگ اسٹیشنوں کے مواد کو ریٹرننگ افسر کے دفتر میں ہجوم نے جلا دیا تھا، ان پولنگ اسٹیشنوں میں 15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس۔18 گھوٹکی میں نا معلوم افراد نے 2 پولنگ اسٹیشنوں کا پولنگ میٹریل چھینا تھا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ایس۔18 گھوٹکی کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی 15فروری کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

خیبر پختونخوا میں پی کے۔90 کوہاٹ کے متعلقہ پولنگ اسٹیشن پر بھی15 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے، پولنگ میٹریل چھینے جانے یا ضائع کیے جانے کے باعث دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا، پی کے۔90 کوہاٹ میں دہشت گردوں نے 15 پولنگ اسٹیشنوں کا میٹریل تباہ کیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان حلقوں کے نتائج کا اعلان 15 فروری کو پولنگ کی تکمیل کے بعد ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے۔242 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی تحقیقات کا حکم دے دیا، ریجنل الیکشن کمشنر کو تین دن کے اندر کمیشن کو تحقیقاتی رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتخابی نتائج کے اعلان میں تاخیر کے سبب سوال اٹھ رہے ہیں، فافن
کیا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اپنا وزیراعظم لا سکتے ہیں؟

Latest articles

یوکرین جنگ کے خاتمہ کی کوششیں: ٹرمپ اور پیوٹن سعودی عرب میں ملاقات کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب میں اپنے روسی ہم...

یوکرین میں ہونے والے امن مذاکرات میں یورپ کی شمولیت ضروری ہے، جرمن وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین...

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او...

چالیس فیصد سے زائد بھارتیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ بھارت کے لیے مفید ثابت ہوں گے، سروے رپورٹ

اردو انٹرنیشنل انڈیا ٹو ڈے کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 40 فیصد...

More like this