Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsملک بھر میں کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کا اجراء کریں گے،بلاول...

ملک بھر میں کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کا اجراء کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

Published on

spot_img

ملک بھر میں کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کا اجراء کریں گے،بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر کے صدر مقام مٹھی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ملک بھر میں کسان کارڈ اور مزدور کارڈ کے اجراء کے ذریعے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے بے مثال انکم سپورٹ فراہم کرے گی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے روشنیوں کا تہوار دیوالی منانے والی ہندو برادری کو مبارکباد دی، انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی رنگ، ذات اور نسل کی بنیاد پر ہر قسم کے امتیاز کو مسترد کرتی ہے،ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے.

آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ اگر صدر آصف علی زرداری چند ہفتوں کی محنت سے اپوزیشن پارٹی کا وزیراعظم منتخب کروا سکتے ہیں تو وہ اپنی کوششوں سے جیالوں کو اگلے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم بھی بنا سکتے ہیں.چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابی مہم شروع نہیں کر سکی کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جذبے کو دیکھ کر اندازہ لگا سکتا ہوں کہ 8 فروری کو فتح تیر کے نشان کی ہو گی.

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنی پارٹی کے منشور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا منشور وہی ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’روٹی، کپڑا اور مکان‘‘ کا نعرہ 70 اور 80 کی دہائی سے کہیں زیادہ متعلقہ اور ضرورت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک مہنگائی، بے روزگاری اور غربت رہے گی یہ ہمارا نعرہ رہے گا۔

تھرپارکر کےحوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدامات نے ضلع کے انفراسٹرکچر کو بنجر اور ناقابل رسائی صحرائی علاقے سے پاکستان کے بہترین روڈ نیٹ ورک کے ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تھر کول منصوبہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا جسے صدر آصف علی زرداری نے اپنے دور میں حقیقت کا روپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کول کے صرف ایک بلاک کے فعال ہونے سے مقامی آبادی کے بیس ہزار افراد کو روزگار ملا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے یہ منصوبہ آگے بڑھے گا مقامی لوگوں کو روزگار کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کے معاشی بحران کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ ہم پانچ سالوں میں تنخواہیں دوگنی کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مہنگائی کے خلاف لڑیں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صدر آصف علی زرداری کا تحفہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آئندہ حکومت پاکستان بھر کے مزدوروں اور ہاریوں دونوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہاری کارڈ اور مزدور کارڈ جاری کرے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی ہے جو جناح ہاؤس اور اداروں پر حملے اور 9 مئی کے سانحہ کی ذمہ دار ہے تو دوسری طرف ہمارے وہ دوست ہیں جو نقل کرکے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عوام بھی 8 فروری کو ان دونوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انشاء اللہ 8 فروری کو ہم مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے.

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ اس بار عوام روایتی سیاست اور روایتی سیاستدانوں کو شکست دے کر پاکستان میں عوامی راج قائم کر کے پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت کو یقینی بنائیں گے۔

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...