Wednesday, January 8, 2025
Homeامریکہبیجنگ واشنگٹن کا دوست اور شراکت دار بننے کو تیار ہے: چینی...

بیجنگ واشنگٹن کا دوست اور شراکت دار بننے کو تیار ہے: چینی صدر

Published on

بیجنگ واشنگٹن کا دوست اور شراکت دار بننے کو تیار ہے: چینی صدر

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ بیجنگ واشنگٹن کا دوست اور واشنگٹن کے ساتھ شراکت دار بننے کے لیے تیار ہے۔

بدھ کو ایک سی سی ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے امریکہ- چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے 2024 کے سالانہ ایوارڈ ڈنر کے نام ایک خط کے ریمارکس میں کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ شراکت دار اور دوست بننے کا خواہشمند ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کو فائدہ پہنچے گا ۔

صدر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات دنیا کے اہم ترین دوطرفہ تعلقات میں سے ہیں اور جو بنی نوع انسان کے مستقبل اور تقدیر پر اثرانداز ہوتے ہیں۔

دونوں ممالک قومی سلامتی کے خدشات، جاری تجارتی تنازعات کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں چین کی کارروائیوں اور تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقوں پر متضاد رہے ہیں۔

پچھلے سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات خراب ہوئے اور الیکٹرک گاڑیوں اور جدید سیمی کنڈکٹرز پر پابندیوں سمیت مسائل کا سامنا رہا۔

صدر شی نے کہا کہ چین نے ہمیشہ چین امریکہ تعلقات کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے اصولوں کے مطابق ڈیل کیا ہے اور ہمیشہ اس بات پر یقین کیا ہے کہ چین اور امریکہ کی کامیابی ایک دوسرے کے لیے ایک موقع ہے۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this