BBL: Captain and coach apologize for calling Rizwan back from the field-BBL
بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو بیٹنگ کے دوران ریٹائرڈ کر کے میدان سے واپس بلانے پر میلبرن رینیگیڈز کی انتظامیہ نے معذرت کرلی۔
ذرائع کے مطابق کپتان وِل سدرلینڈ اور کوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے براہِ راست معافی مانگی کپتان کا کہنا تھا کہ میچ نازک مرحلے میں تھا، تاہم اپنے فیصلے اور رویے پر شرمندہ ہوں۔
محمد رضوان نے بگ بیش لیگ چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کی بات ماننا ان کی ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ رضوان رواں سیزن میں 8 میچوں میں 167 رنز بنا سکے ہیں اور کوئی نصف سنچری اسکور نہیں کر پائے۔



