Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلفٹ بالشائقین کی جانب سے میدان میں آتش بازی کی وجہ سے ...

شائقین کی جانب سے میدان میں آتش بازی کی وجہ سے بائرن میونخ پر 150,000 یورو کا جرمانہ عائد

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جرمن فٹ بال فیڈریشن (ڈی ایف بی) نے بنڈس لیگا کے مشہور کلب بائرن میونخ پر 150,000 یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ اگست میں ہونے والے جرمن کپ میچ کے دوران بائرن کے شائقین کی جانب سے میدان میں شعلے اور آتش بازی کی وجہ سے لگایا گیا۔

کیونکہ 16 اگست کو ہونے والے اس میچ میں، بائرن میونخ نے اُلم کو 4-0 سے شکست دی تھی، لیکن میچ کے دوران بائرن کے شائقین نے 70 سے زائد شعلے اور آتش بازی کی بیٹریاں جلائیں، جس کے باعث میدان میں بہت زیادہ دھواں چھا گیا اور کھیل کو تقریباً تین منٹ تک روکنا پڑا۔

ڈی ایف بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جرمانے کی رقم میں سے بائرن میونخ 50,000 یورو سیکیورٹی یا تشدد سے بچاؤ کے اقدامات پر خرچ کر سکتا ہے، لیکن اس کے لیے انہیں 30 جون 2025 تک جرمن فٹ بال فیڈریشن (ڈی ایف بی) کو تصدیق فراہم کرنی ہوگی۔

بائرن میونخ نے( ڈی ایف بی) کے اس فیصلے کو قبول کیا اور اس کے خلاف کوئی اپیل نہیں کی۔ یاد رہے کہ بائرن میونخ کا اگلا میچ جرمن کپ کے آخری 16 میں بائر لیور کوزن کے ساتھ 3 دسمبر کو ہوگا۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this