Wednesday, February 12, 2025
Homeبین الاقوامیحالیہ دورہ چین بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ رہا،...

حالیہ دورہ چین بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ رہا، بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد

Published on

حالیہ دورہ چین بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ رہا، بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے حالیہ دورہ چین کو بنگلہ دیش کی سفارتی سرگرمیوں کا اہم حصہ قرار دے دیا ۔

خبررساں ادارے شنہوا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے گزشتہ روز ڈھاکہ میں سرکاری رہائش گاہ پر اپنے حالیہ دورہ چین کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دورے کے دوران چین اور بنگلہ دیش نے اپنے تعلقات کو ایک جامع سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تک بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دریں اثنا پالیسی کے تبادلے، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل معیشت، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور میڈیا سے متعلق متعدد دو طرفہ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی ممالک کے طور پر نہ صرف اقتصادی میدان میں بلکہ روایتی پہلو میں بھی چین اور بنگلہ دیش کے درمیان دیرینہ رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں تحقیق، تعلیم، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی اور ثقافت کے شعبوں میں بات چیت اور تعاون بنگلہ دیش اور چین کے دوطرفہ تعلقات کو ایک سونار بنگلہ اور جدید سمارٹ بنگلہ دیش کی تعمیر آگے لے جائے گا ۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے اپنے چینی ہم منصب لی کیانگ کی دعوت پر 8 سے 10 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں…

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ چین سے ناراض، اپنا دورہ چین مختصر کر کے ڈھاکہ لوٹ آئیں: رپورٹ

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this