Wednesday, February 12, 2025
Homeبین الاقوامیبنگلہ دیش: مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ مسمار کردیا

بنگلہ دیش: مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ مسمار کردیا

Published on

بنگلہ دیش: مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ مسمار کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد بنگلہ دیش کے طلباء مظاہرین نے شیخ مجیب الرحمان کے مجسمے کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جنہیں بنگالیوں کا دوست سمجھا جاتا تھا۔

ویڈیو میں وہ منظر دکھایا گیا جب بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں مظاہرین سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے والد کے ایک بڑے مجسمے پر چڑھ گئے، اور مجسمے کو ہتھوڑیوں سے توڑا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹس پر اس فوٹیج کو ’تاریخی‘ قرار دیا گیا کیونکہ عملی طور پر شیخ مجیب کی خاندانی حکمرانی ڈھاکہ میں ایک بدصورت طریقے سے ختم ہوئی تھی۔

شیخ حسینہ کے مبینہ طور پر فوجی ہیلی کاپٹر پر ملک سے فرار ہونے کے فوراً بعد ڈھاکہ کی سڑکیں طلباء کے مظاہرین سے بھر گئیں جو خود کو رضاکار کہتے تھے اور اس لمحے کو خوشی کے لمحات اور شدید نعروں کے ساتھ منایا۔

واضح رہے کہ شیخ مجیب الرحمان کو 15 اگست 1975 کو ڈھاکہ پیلس میں اس وقت کی فوجی قیادت نے ان کے خاندان کے افراد سمیت قتل کر دیا تھا۔ ان دنوں شیخ حسینہ اور ان کی بہن بنگلہ دیش سے باہر رہتی تھیں۔

شیخ حسینہ نے 1986 سے 2001 اور 2009 سے 2024 تک وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this