Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانبلوچستان: ضلع واشک میں مسافر بس حادثے کا شکار ،26 افراد جانبحق

بلوچستان: ضلع واشک میں مسافر بس حادثے کا شکار ،26 افراد جانبحق

Published on

spot_img

بلوچستان: ضلع واشک میں مسافر بس حادثے کا شکار ،26 افراد جانبحق

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق جبکہ دیگر 22 زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر بیسیمہ محمد اسماعیل کے مطابق مسافر بس گوادر سے کوئٹہ جارہی تھی کہ صبح نماز کے وقت بس جب کلغلی علاقے میں پہنچی تو اس کا ایک ٹائر پھٹ گیا جس کے باعث بس پل سے ٹکرانے کے بعد نیچے گھری کھائی میں جا گری۔

زخمیوں اور جانبحق افراد کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کیا گیا، طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لیے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا۔

لیویز حکام کا کہنا ہےکہ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جس کے باعث اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی ہدایت کی گئی ہے.

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this