Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹبابر اعظم نے کپتانی نہیں مانگی انہیں دوبارہ کپتان کرکٹ بورڈ نے...

بابر اعظم نے کپتانی نہیں مانگی انہیں دوبارہ کپتان کرکٹ بورڈ نے بنایا، امام الحق

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر امام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے خود کپتانی نہیں مانگی بلکہ انہیں دوبارہ کپتان بورڈ نے بنایا۔

امام الحق، احمد شہزاد اور عمران نذیر کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں شریک ہوئے جس دوران میزبان تابش ہاشمی نے ان سے سوال کیا کہ ہم نےدنیا بھر میں کرکٹ دیکھی کئی کپتان دیکھے لیکن کیا ایسا ممکن ہے کہ کوئی ایک انفرادی شخص یا دو چار لوگ اتنے پاورفل ہوجائیں کہ ان کے سامنے عوام، چیئرمین پی سی بی کوچ سلیکشن بورڈ بے بس ہوجائیں؟

اس پر امام الحق نے جواب دیا کہ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ بابر کو بابر اعظم کسی نے نہیں اسی عوام نے بنایا ہے، دوسری بات بابر کا ایک بہت بڑا کیرئیر ہےاور یہ ٹیم بابر کی نہیں اگرچہ ایسا لگ رہا ہے کہ یہ بابر کی ٹیم ہے لیکن یہ بابر کی ٹیم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابراعظم کوجب کپتانی سے ہٹایا گیا وہ رضامند نہیں تھے لیکن اس کے باوجود انہیں ہٹایا گیاانہیں واپس لے کر آئے تب بھی بابر کی مرضی نہیں تھی یہ بورڈ کا فیصلہ تھا ، بابر نے نہیں کہا کہ مجھےمیری کپتانی واپس دیں۔

ٹیم کی پرفارمنس پر گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھاکہ ہم نے ماضی میں پرفارمنس دے کر فائنل اور سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ایسا نہیں تھا کہ پرفارمنس نہیں تھی لیکن فائنل کیوں نہیں جیت پائے یہ الگ موضوع بن سکتا ہےدنیا بھر کی ٹیموں کی پرفارمنس تسلسل سے آتی ہے۔

Latest articles

ایلون مسک کی یورپی ممالک کی سیاست میں مداخلت اور یورپین رہنماؤں کے لئے بڑھتی پریشانیاں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے حالیہ امریکی...

پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کا آغاز

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں ہونہار اسکالرشپ پاکستان پروگرام کے افتتاحی تقریب سے...

اسٹارلنک سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹرڈ، کون اسے استعمال کرسکے گا؟

متعدد انٹرنیٹ صارفین نے امریکی کاروباری شخصیت اور اسٹار لنک کے مالک ایلون مسک...

قومی سینئر ویمن اور بوائز انڈر17 ایشین سٹائل کبڈی ٹیموں کے چناؤ کے لیے اوپن ٹرائلز 12 جنوری کو منعقد ہوں گے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام...

More like this