Wednesday, January 8, 2025
Homeکھیلکرکٹاظہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

Published on

اردو انٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق آل راؤنڈر اظہر محمود، پاکستان کی مردوں کی قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے کردار کے مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

اظہر، اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلنگ کوچ ہیں وہ ماضی میں بھی قومی ٹیم کے لیے اسی کردار میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے کے روز اسسٹنٹ کوچ کے لیے اشتہار جاری کیا تھا، جو ریڈ بال اور وائٹ بال کوچ کو سپورٹ فراہم کرے گا اس کردار کے لیے درخواست دہندگان کے پاس کم از کم لیول 2 کی کوچنگ کی منظوری اور بین الاقوامی ٹیم، فرنچائز یا گھریلو ٹیم کے ساتھ تین سال کا تجربہ ہونا چاہیے۔

پی سی بی کے اشتہار کے مطابق دلچسپی رکھنے والے امیدوار 20 اپریل شام 5 بجے تک درخواست دے سکتے ہیں۔

دریں اثنا، سابق جنوبی افریقی بلے باز گیری کرسٹن اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو قومی مردوں کی ٹیم کے لیے بالترتیب وائٹ بال اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے کردار کے لیے پی سی بی نے حتمی شکل دے دی ہے، جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے ہفتے کے روز رپورٹ کیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ تمام رسمی کارروائیوں کے بعد فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹوں کا اشتہار دیا ہے اور 15 اپریل تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this