Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستاناعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی(ILT20) کی تاریخ کی سب سے...

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی(ILT20) کی تاریخ کی سب سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Published on

اعظم خان نے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی(ILT20) کی تاریخ کی سب سے تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) اعظم خان نے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 18 بالوں پر پچاس رنز بنا کر انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے. اِس سے پہلے ویسٹ انڈیر کے بلے باز کیرون پولارڈ نے 19 گیندوں پر پچاس رنز بنا کر انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا.

اعظم خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ (ILT20) میں ڈیزرٹ وائپرز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اپنے حالیہ میچ میں گلف جائنٹس کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کر کے تیز ترین ففٹی بنانے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے
میچ کا آغاز گلف جائنٹس کی بیٹنگ سے ہوا تاہم وہ کوئی زیادہ بہتر کارکردگی نہ دکھا سکے. پاکستانی باؤلر محمد عامر نے گلف جائنٹس کے خلاف بہترین باؤلنگ کی. محمد عامر نے اپنے چار اوور کے دوران شاندار اسپیل کے زریعے 3 اہم وکٹیں حاصل کی. گلف جائنٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے.

ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے 160 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر صرف 16.5 اوورز میں پورا کر کے گلف جائنٹس کو شکست دے دی.
اسی دوران 25 سالہ اعظم خان نے صرف 18 گیندوں پر 5 چوکے اور 4 چکھوں کی مدد سے نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں کیرون پولارڈ کا 19 گیندوں پر تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this