Thursday, January 9, 2025
Homeتازہ تریندھرم شالہ میں ایک ہائی اسکورنگ کرکٹ میچ، نیوزی لینڈ نے زبردست...

دھرم شالہ میں ایک ہائی اسکورنگ کرکٹ میچ، نیوزی لینڈ نے زبردست واپسی کی لیکن آسٹریلیا کی 5 رنز سے فتح

Published on

کینگروز اور بلیک کیپس کے درمیان میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا ، آسٹریلیا نے گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر مارنے کا ہر موقع غنیمت جانا۔ مجموعی طور پر ٹیم نے 388 رنز بنائے جس میں سے 248 رنز باؤنڈریز سے ملے ۔ نیوزی لینڈ کے باؤلرز کوآسٹریلوی بیٹنگ لائن پر قابو پانا مشکل ثابت ہوا۔ ٹریوس ہیڈ 67 گیندوں پر 109 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کی سنچری کے بعد ڈیوڈ وارنر نے 65 گیندوں پر مجموعی طور پر 81 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے باقی بلے بازوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلی اور اننگز کے اختتام پر 388
رنز کا ہدف نیویزی لینڈ کو دیا۔

388 کے مجموعی اسکور کے جواب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے اچھی شروعات کی لیکن اس کے دو اوپننگ لائن اپ بلے بازوں کو جوش ہیزل ووڈ نے پویلین واپس بھیج دیا اور ابتدائی پاور پلے میں نیوزی لینڈ 2 کے نقصان پر 73 رنز ہی بنا سکی۔ رویندرا اور مچل ڈھیلی گیندوں پر آسٹریلوی گیند بازوں کو نشانہ بناتے رہے۔ ڈیرل مچل اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے اور جلد ہی اننگز کے 23ویں اوور میں ایڈم زمپا کی گیند پر مچل اسٹارک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئےڈیرل مچل کے جانے کے بعد راچن رویندرا نے اسٹرائیک کو روٹیٹ کرناجاری رکھا اور 28 اوورز میں 52 گیندوں پر 50 رنز بنا لیے۔ دوسرے اینڈ پر ٹام لیتھم نے 31ویں اوور میں ایڈم زمپا کو اپنی وکٹ دے دی۔ رویندرا نے ایک خوبصورت اننگز کھیلی اور 36 ویں اوور میں اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔ لیکن وکٹ کے دوسرے اینڈ پر وکٹ گرتی رہی کیونکہ گلین میکسویل کی گیند پر گلین فلپس آؤٹ ہو گئے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے رویندرا کو آؤٹ کرنے کے لیے بیتابی سے بولنگ کی اور وہ 40ویں اوور میں اس وقت کامیاب رہے جب مارنس لیبشگن نے پیٹ کمنز کی گیند پر باؤنڈری پر ان کا کیچ لیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹیل اینڈرز مضبوطی سے کھیل میں واپس آئے اور شاندار کرکٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کو آخری اوور تک لے گئے لیکن وہ 388 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور مجموعی اسکور383 پر آخری گیند پر آل آؤٹ ہو گئے۔
نیوزی لینڈ کے گرینڈ ٹوٹل میں 12 چھکے، 33 چوکے اور 26 اضافی رنز شامل تھے۔ دھرم شالہ میں ہجوم نے ٹورنامنٹ کے دو سرفہرست کرکٹنگ ممالک کے درمیان ایک سپر کرکٹ میچ دیکھا.
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 10 اوورز میں 74 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے 2،2 جبکہ گلین میکسویل نے صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this