Thursday, January 9, 2025
Homeانڈیابھارت کو شکست, آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن...

بھارت کو شکست, آسٹریلیا چوتھی بار انڈر 19 کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل ( اسپورٹس ڈیسک) انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کا فائنل میچ جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلا گیا جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے.
آسٹریلیا کی طرف سے ہرجس سنگھ نے 55 رنز، کپتان ہیو ویبگن نے 48 ، ہیری ڈکسن نے 42 اور اولیور پیک نے 46 نز بنائے .
بھارت کی طرف سے راج لمبانی نے 3 وکٹیں جبکہ نمن تیواری نے دو وکٹیں حاصل کیں. اس کے علاوہ سومی پانڈے اور مشیر خان نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 43.5 اوورز میں 174 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی.
اوپنر بلے باز آدرش سنگھ نے 47، مشیر خان نے 22 ، مروگن ابھیشیک نے 42 اور نمن تیواری نے 14 رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ماہلی بیئرڈمین اور ریف میک میلن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو 79 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کا چوتھی بار عالمی چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے.

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this