
Pat Cummins and Travis Head turn down $10 million-a-year offer-Cricket Australia
آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف آئندہ تین ون ڈے اور ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ون ڈے سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے، جب کہ اسکواڈ میں زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، نیتھن ایلس اور کیمرون گرین سمیت تجربہ کار کھلاڑی جیسے جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے بھی مچل مارش کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں شان ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، میتھیو شارٹ اور جوش انگلیس شامل ہیں۔ باقی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بھارت نے بھی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے شبمن گل کو کپتان مقرر کیا ہے، جب کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی ان کی قیادت میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 19 اکتوبر کو پرتھ، دوسرا 23 اکتوبر کو ایڈلیڈ اور تیسرا 25 اکتوبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 اکتوبر کو کینبرا سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز 31 اکتوبر (میلبرن)، 2 نومبر (ہوبارٹ)، 6 نومبر (گولڈ کاسٹ) اور 8 نومبر (برسبن) کو شیڈول ہیں۔