Tuesday, January 7, 2025
Homeکھیلکرکٹآسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان...

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا، جو ایڈیلیڈ میں 6 سے 10 دسمبر تک شیڈول ہے۔

فاسٹ باولر جوش ہیزل ووڈ سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں اور میزبانوں نے اسکاٹ بولینڈ کو شامل کیا ہے۔

اپنے مختصر کیریئر میں شاندار باؤلنگ کے باوجود بولانڈ کو طویل عرصے تک سائیڈ لائن رہنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے۔

عثمان خواجہ اور نیتھن میک سوینی بیٹنگ کا آغاز کریں گے، اس کے بعد مارنس، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش ہوں گے۔

پیٹ کمنز مچل اسٹارک اور سکاٹ بولانڈ کے ساتھ پیس اٹیک کی قیادت کریں گے، جبکہ نیتھن لیون الیون میں واحد اسپنر ہیں۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دی، پہلی اننگز میں صرف 150 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ناقابل یقین تبدیلی کا مظاہرہ کیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کو محض 104 رنز پر آؤٹ کر کے 46 رنز کی اہم برتری حاصل کر لی۔

آسٹریلیا پلیئنگ الیون:عثمان خواجہ، ناتھن میکسوینی، مارنس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، ایلکس کیری، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، سکاٹ بولانڈ

Latest articles

جمائما گولڈ سمتھ جنوبی افریقہ میں پہاڑ سے گر کر زخمی ہوگئیں

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور...

انگلینڈ نے برطانوی سیاستدانوں کی جانب سے افغانستان کے میچ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق 160 سے زائد برطانوی سیاست دانوں کے ایک...

چیمپئنز ٹرافی 2025: ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جنوری مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انتہائی متوقع آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025...

نوٹنگھم فاریسٹ کی وولوز کے خلاف شاندار جیت، لیگ ٹیبل پر تیسری پوزیشن

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم فاریسٹ نے انگلینڈ کے نئے...

More like this