 
                                                      Asian Cup 2027 Qualifiers: Pakistan and Afghanistan draw goalless-PFF
اسلام آباد: اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ جمعرات کو جناح اسٹیڈیم میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
گرین شرٹس نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم افغان دفاع کی مضبوط حکمت عملی کے باعث وہ پہلے ہاف میں گول کرنے سے قاصر رہے میچ کا اہم لمحہ 67ویں منٹ میں آیا جب پاکستان کو پنالٹی کا موقع ملا، مگر اوٹس خان گول کرنے میں ناکام رہے۔
شائقین نے بھرپور مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا، اگرچہ پاکستان کے لیے یہ میچ ایک اور مایوس کن نتیجہ ثابت ہوا اس سے قبل قومی ٹیم کو شام کے خلاف 2-0 اور میانمار کے خلاف 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گروپ ای میں پاکستان کی پوزیشن کمزور ہے اور اب وہ 14 اکتوبر کو کویت میں افغانستان کے خلاف اپنے اگلے میچ کی تیاری کر رہا ہے ہر گروپ کی سرفہرست ٹیم 2027 میں سعودی عرب میں ہونے والے اے ایف سی ایشین کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔






