Asadullah Khan strongly reacts to Cricket Australia over cancellation of series against Afghanistan-AFP
ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک
Asadullah Khan strongly reacts to Cricket Australia over cancellation of series against Afghanistan-AFP
کابل: سابق افغان کرکٹر اور موجودہ چیف سلیکٹر اسداللہ خان نے آسٹریلیا پر کرکٹ کو سیاست سے جوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسداللہ خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا نے خواتین کے حقوق کے مسئلے کو بنیاد بنا کر افغانستان کے ساتھ کرکٹ تعلقات منقطع کیے، جو کھیل کی روح کے منافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ ہمیشہ سیاست سے الگ رہنی چاہیے مگر کرکٹ آسٹریلیا اور دیگر بورڈز اس کھیل کو سیاسی معاملات سے منسلک کر رہے ہیں، جس سے افغان کرکٹرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
یاد رہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی۔
نومبر 2021 میں شیڈول واحد ٹیسٹ اور مارچ 2023 کی ون ڈے سیریز دونوں منسوخ کر دی گئی تھیں کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ جب تک افغان خواتین کو کھیلوں میں شرکت کی اجازت نہیں ملتی، وہ افغانستان کے خلاف نہیں کھیلیں گے۔