Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید و دیگر بری

Untitled design - 2024-02-28T150621.859

جلاؤ گھیراؤ کیس، عمران خان، اسد عمر، فیصل جاوید و دیگر بری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے 9مئی کو توڑ پھوڑ اور احتجاج کے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان،اسد عمر اور فیصل جاوید کو بری کر دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔دوران سماعت وکلاءمیں آمنہ علی، سردار مصروف خان اور محسن غفار عدالت میں پیش ہوئے۔

فیصلے کے مطابق ملزمان کی جانب سے اے 249 کے تحت الگ الگ بریت کی درخواستیں دائر کی گئیں، مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جا سکتی اور مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی، اسدعمر اور راجہ خرم شہزاد نواز کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتی، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، اسد عمر، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق ملزمان اسدعمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔ملزمان پر 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں بریت کیلئے ملزمان کی جانب سے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 9مئی کوبانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت کے احاطے میں گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں و کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کیا تھا۔احتجاج کے دوران جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا ۔مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاوٴس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴمیں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔

Tags: اسد عمر اسلام آباد بانی پی ٹی آئی بری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس عمران خان فیصل جاوید

Post navigation

Previous: پی ایس ایل 9: کراچی میں میچ کے دوران سڑکیں کھلی رہے گی
Next: گوادر :موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی،گوادر کا صوبے کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

یہ بھی پڑہیے

Tehran's command structure affected, details of the assassinations of important figures revealed
  • Editor's Pick
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

تہران کی کمانڈ اسٹرکچر متاثر، اہم شخصیات کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

PSL 11: Karachi Kings beat Quetta Gladiators by 14 runs-PSL
  • کھیل

پی ایس ایل11: کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دیدی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

US-Iran talks resume, Islamabad becomes global media hub
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امریکا-ایران مذاکرات کی بازگشت، اسلام آباد عالمی میڈیا کا مرکز بن گیا

Questions on Iran war in the US, Congress demands immediate public hearing
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

امریکا میں ایران جنگ پر سوالات، کانگریس نے فوری عوامی سماعت مانگ لی

Great news from IMF Path to approval of $1.2 billion tranche for Pakistan paved
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • پاکستان

آئی ایم ایف سے بڑی خوشخبری: پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی راہ ہموار

Missile and drone attack on Riyadh failed, Saudi air defense averted major threat
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ریاض پر میزائل و ڈرون حملہ ناکام، سعودی فضائی دفاع نے بڑا خطرہ ٹال دیا

Attack on Iran's oil supply line, a strategic target for the US military or a new war swamp
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی تیل سپلائی لائن پر وار، امریکی فوج کیلئے اسٹریٹجک ہدف یا نئی جنگی دلدل؟

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.