Wednesday, January 8, 2025
Homeامریکہپاکستان میں سابق فوجی افسران کی گرفتاریاں، پینٹاگون کا ردعمل

پاکستان میں سابق فوجی افسران کی گرفتاریاں، پینٹاگون کا ردعمل

Published on

پاکستان میں سابق فوجی افسران کی گرفتاریاں، پینٹاگون کا ردعمل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سابق فوجی افسران کی گرفتاریوں پر امریکہ محکمہ دفاع ( پینٹاگون ) کا ردعمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کی پریس سیکریٹری سبرینا سنگھ نے سابق فوجی افسران کی گرفتاریوں کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا۔

سبرینا سنگھ کا کہنا تھا کہ گرفتاریوں سے متعلق رپورٹس سے آگاہ ہیں، امریکا علاقائی استحکام اور باہمی مقاصد کی حمایت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کے لیے پرعزم ہے۔

پینٹاگون کی پریس سیکریٹری نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر فوجی اور سویلین رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتا ہے۔

یاد رہے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے بعد مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مزید تین ریٹائرڈ فوجی افسران کو ملٹری ڈسپلن کی خلاف ورزی پرفوجی تحویل میں لیا گیا، ان ریٹائرڈ افسران اوران کے ساتھیوں کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے، جو سیاسی مفادات کیلئے ملی بھگت کرکے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this