Sunday, January 5, 2025
Homeکھیلفٹ بالارجنٹائن ایکواڈور کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر کوپا امریکہ...

ارجنٹائن ایکواڈور کو پنالٹی ککس پر شکست دے کر کوپا امریکہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ کے ناک آؤٹ مرحلے میں، ارجنٹائن اور ایکواڈور نے ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں کوارٹر فائنل میچ کھیلا۔ ارجنٹائن نے زیادہ قبضے کے ساتھ آغاز کیا، لیکن ایکواڈور شروع میں زیادہ خطرناک تھا،ان کے پاس میچ کے پہلے تین شاٹس تھے جن میں سے ایک خطرناک شاٹ ارجنٹینا کے گول کیپر، ڈیبو مارٹنیز نے اپنے پاؤں سے سیو کیا ۔

ارجنٹینا کو پہلے اچھے مواقع اینزو فرنانڈیز کی طرف سے ملے۔ جس کے نتیجے میں کارنر کک لگا۔ میسی نے کارنر لیا، اور کھیل کے دوران لیزانڈرو مارٹنیز نے میک ایلسٹر کے ابتدائی ہیڈر کے بعد ہیڈر سے گول کیا۔ ایکواڈور کے گول کیپر الیگزینڈر ڈومینگیز نے اسے سیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند پہلے ہی گول لائن کو عبور کر چکی تھی۔

Martinez saves Messi blushes as Argentina beat Ecuador to reach Copa semis
Martinez saves Messi blushes as Argentina beat Ecuador to reach Copa semis

ہاف ٹائم تک ارجنٹائن 1-0 سے آگے تھا۔ دوسرے ہاف میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ۔ 55ویں منٹ میں ڈیبو مارٹنیز کی جانب سے لمبی گیند لینے کے بعد لاؤٹارو مارٹنیز کو موقع ملا لیکن ان کا شاٹ گول سے چوک گیا۔

روڈریگو ڈی پال کی ہینڈ بال سے ایکواڈور کو پنالٹی سے برابری کا ایک شاندار موقع ملا ، اینر ویلنسیا کا شاٹ پوسٹ پر لگا۔ ایکواڈور نے دباؤ جاری رکھا، اور اسٹاپیج ٹائم میں، کیون روڈریگز نے ہیڈر کے ساتھ گول کر کے اسکور 1-1 کر دیا۔

Martinez saves Argentina at Copa America after Messi misses penalty
Martinez saves Argentina at Copa America after Messi misses penalty

میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔ میسی نے کا ایک شاٹ کراس بار پر جا لگا جس سے پہلی پنالٹی ضائع ہوئی ،اس دھچکے کے باوجود ارجنٹائن پیچھے نہیں رہا کیونکہ اس کے گول کیپر ڈیبو مارٹنیز نے مینا کی پنالٹی کو سیو کیا ۔ اس کے بعد، جولین الواریز نے ارجنٹائن کے لیے گول کیا اس کے بعد منڈا کی طرف سےڈیبو مارٹنیز نے ایک اور پنالٹی سیو کی۔
 Martínez saves Argentina after Lionel Messi misses penalty kick in Copa América shootout
Martínez saves Argentina after Lionel Messi misses penalty kick in Copa América shootout

ڈیبو مارٹنیز کی شاندار کارکردگی نے ارجنٹائن کو اہم برتری دلائی۔ آخر میں، نکولس اوٹامینڈی نے جیتنے والی پنالٹی پر گول کر کے ارجنٹائن کو 4-2 سے فتح دلائی اور اسے سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

اب ارجنٹائن سیمی فائنل میں وینزویلا یا کینیڈا کے میچ کی فاتح ٹیم کے خلاف کھیلے گا، جو کہ 5 جولائی کو ہوگا۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this