Tuesday, February 11, 2025
HomeTop Newsنگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

Published on

نگران وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) کا نواں اجلاس منعقد ہوا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نگران وفاقی کابینہ کے ارکان، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلٰی حکام نے شرکت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ اجلاس میں انوار الحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ آئندہ منتخب حکومت کو چاہیے کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور ایس آئی ایف سی کی قائم کردہ معاشی اقدمات کی رفتار سے استفادہ حاصل کرے۔

اس میں مزید بتایا گیا کہ اجلاس میں مختلف وزارتوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، ایپکس کمیٹی نے ان منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مجموعی حکومتی حکمت عملی کے تحت متعین شدہ اہداف کے حصول میں مثبت کردار کو بھی سراہا۔

بیان کے مطابق کمیٹی نے ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مجموعی طور پر جائزہ لیا اور ان کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا، کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اس کی استعداد کار کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات، افرادی قوت کی ترقی، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور مقامی تنازعات کے حل کے لیے مؤثر طریقہ کار سے ایک پائیدار نظام بنانے کی بھی تعریف کی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی طرف سے سرمایہ کاری سے بھرپور مستفید ہونے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی تعریف کی، کمیٹی نے اجلاس میں اسٹرٹیجک کنالز وژن 2030 اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کی بھی منظوری دے دی۔

میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے ملک میں معاشی استحکام اور لوگوں کی معاشی و سماجی بہتری کے لیے حکومتی اقدامات کے بھرپور ساتھ کے عزم کا اظہار کیا، اجلاس کے اختتام پر نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، تمام وزارتوں، اداروں اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے معاشی اہداف کے حصول میں نگران حکومت کی معاونت اور مستقبل کے لیے ایک عمدہ مثال قائم کرنے میں کردار کی تعریف کی۔

Latest articles

پاک بحریہ کی مشق ’امن 25‘ کے آخری روز آرمی چیف کی آمد، بحیرہ عرب میں سلامی دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کے خوبصورت ساحلی علاقے میں...

عمر ایوب کا عام انتخابات اور 26 ویں ترمیم کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے...

عرب ریاستیں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو مسترد کرتی ہیں، مصر کا امریکی وزیر خارجہ کو جواب

اردو انٹرنیشنل مصری وزیر خارجہ بدر عبدلطی نے پیر کے روز امریکی وزیر...

اگر عرب ممالک نے فلسطینیوں کو جگہ نہ دی تو ان کی امریکی امداد روک دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

اردو انٹرنیشنل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج (منگل) کو اردن کے بادشاہ شاہ...

More like this