Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانسونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

Published on

سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا، جس کے بعد اس کے نرخ تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 3 ہزار 500 اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

یاد رہے کہ رواں سال یکم جنوری کو فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 357 روپے تھی جب کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 82 ڈالر تھی۔

اس طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 55 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کے نرخ 47 ہزار 840 روپے بڑھ چکے ہیں۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this