Monday, January 6, 2025
HomeTop Newsپاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے...

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

Published on

پاکستان میں مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے: عالمی بینک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی بینک کی پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.5 کے بجائے 1.8 فیصد رہےگی۔

پاکستان ڈیویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میکرو اکنامک خطرات برقرار ہیں اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2022-23 میں غربت کی شرح میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، مزید ایک کروڑ افراد کا غربت کی لکیر سے نیچے جانے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سخت میکرو اکنامک پالیسی اور قرضے بڑھنے سے سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، پرائمری بیلنس جی ڈی پی کا 0.1 فیصد متوقع ہے جو آئندہ مالی سال 0.3 فیصد ہو جائے گا۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 0.7 فیصد متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مزید کم ہو کر جی ڈی پی کا0.6 فیصد متوقع ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی بیرونی قرضوں کی متوقع ضرورت برقرار رہیں گی، رواں مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا73.1 فیصد متوقع ہے جبکہ آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح کم ہوکرجی ڈی پی کا 72.5 فیصد متوقع ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق مضبوط زرعی پیداوار سے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہوئیں، اعتماد میں بہتری کے ساتھ بعض دیگر شعبوں میں بھی بحالی میں مدد ملی ہے تاہم نمو اور بہتری کی یہ شرح غربت کو کم کرنے کیلئے ناکافی ہے۔

Latest articles

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

ویسٹ انڈیز کی ٹیم تاریخی ٹیسٹ سیریز کیلئے 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم دو میچوں کی...

More like this