اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ریئل میڈرڈ کے منیجر کارلو اینسیلوٹی نے کہا ہے کہ اس سال لا لیگا میں ٹائٹل جیتنے کے لیے سخت مقابلہ جاری ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ بارسلونا اور اٹلیٹیکو میڈرڈ جیسی بڑی ٹیموں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے کسی ایک ٹیم کا آسانی سے جیتنا مشکل ہو سکتا ہے۔
بارسلونا، جو سیزن کے آغاز سے لا لیگا میں ٹاپ پوزیشن پر تھا، حالیہ خراب کارکردگی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ اگست کے بعد سے، وہ اپنے آخری سات لیگ میچوں میں صرف ایکمیچ میں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں اور گزشتہ ماہ اٹلیٹیکو میڈرڈ سے 2-1 کی شکست کے بعد سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو گئے۔
ریال میڈرڈ، جو 18 میچوں میں 40 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سہرفہرست اٹلیٹیکو میڈرڈ سے صرف ایک پوائنٹ پیچھے ہے۔ انہیں جمعہ کے روز 19 ویں نمبر والی والینشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے عارضی طور پر لیگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس میچ کے متعلق اینسیلوٹی نے کہا کہ یہ میچ آسان نہیں ہوگا اور ٹیم نئے سال کا آغاز جوش و خروش کے ساتھ کرنا چاہتی ہے۔ تاہم، ریال میڈرڈ کے شائقین اس مقابلے کو ٹائٹل کی دوڑ میں اہم موڑ سمجھ رہے ہیں۔
اینسیلوٹی نے کہا کہ اس سال لا لیگا میں سخت مسابقت کی وجہ سے چیمپئن بننے کے لیے معمول سے کم پوائنٹس کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا، “مسابقت کی سطح کم پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے کے امکانات کو بڑھاتی ہے۔ اس سال شاید 90 پوائنٹس سے بھی کم میں چیمپئن بننا ممکن ہو۔”
بارسلونا کی موجودہ خراب فارم پر تبصرہ کرتے ہوئے، اینسیلوٹی نے کہا، “کبھی کبھی آپ کی کارکردگی کم ہو جاتی ہے، لیکن آپ دوبارہ واپسی کرتے ہیں۔ بارسلونا کے پاس بھی ہمارے ساتھ مقابلہ کرنے کے یکساں امکانات ہیں۔”