Tuesday, January 7, 2025
Homeبین الاقوامیآذربائیجان کا مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا،...

آذربائیجان کا مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کے باعث تباہ ہوا، حکام کی تصدیق

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آذربائیجان کے اعلیٰ حکام نے روس کے میزائل دفاعی نظام کو قازقستان میں اپنے مسافر طیارے کی تباہی کی وجہ قرار دے دیا، حادثے میں 38 مسافر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 29 محفوظ رہے تھے۔

ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق آذربائیجان کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کو ان کی ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بدھ کو قازقستان کے شہر آقتاؤ کے قریب آذربائیجان ایئرلائنز کا مسافر طیارہ روسی میزائل دفاعی نظام کی وجہ سے تباہ ہوا۔

آذربائیجان کے ذرائع ابلاغ نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پینٹسر میزائل سسٹم نے گروزنی شہر کے قریب پہنچتے ہی طیارے کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق روسی الیکٹرانک وارفیئر سسٹم کے استعمال کی وجہ سے طیارے کا مواصلاتی نظام مکمل طور پر مفلوج ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارہ روسی فضائی حدود میں رہتے ہوئے ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ طیارہ صرف ریڈار میں اس وقت نظر آیا جب وہ بحیرہ کیسپیئن کے آس پاس کے علاقے میں تھا۔

قازق حکام کے مطابق ایمبریئر 190 طیارے کے حادثے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 29 محفوظ رہے تھے، آذربائیجان اور قازقستان دونوں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

آذربائیجان ایئرلائنز اور روس کی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی دونوں کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں پرندوں سے ٹکرانے کو حادثے کی وجہ قرار دیا گیا ہے تاہم جائے حادثہ کی فوٹیج میں طیارے کی دم میں بڑے سوراخ نظر آرہے ہیں جس سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ اسے مار گرایا گیا ہے۔

اس سے قبل جمعرات کو کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا تھا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طیارہ حادثہ ایک حملے کا نتیجہ تھا اور انہوں نے تمام افراد پر زور دیا کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک انتظار کریں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق طیارے کی تباہی کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج سے آگاہ 4 ذرائع نے بتایا ہے کہ قازقستان میں آذربائیجان ایئرلائنز کے مسافر طیارے کو روسی فضائی دفاعی نظام نے گرایا ہے

فلائٹ J2-8243 بدھ کو قزاقستان کے شہر آقتاؤ کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی، حادثے سے قبل بدقسمت پرواز نے جنوبی روس کے اس علاقے سے رخ موڑ لیا تھا جہاں ماسکو نے یوکرینی ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے فضائی دفاعی نظام نصب کررکھا ہے۔

بدقسمت طیارہ بحیرہ کیسپیئن کے مخالف ساحل پرگر کر تباہ ہوا تھا جس کے بارے میں روسی ایوی ایشن کے نگراں ادارے نے کہا تھا کہ جہاز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی تھی۔

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے نے سمندر کیوں عبور کیا، طیارے کی پرواز کے روٹ سے قریب ترین واقع روسی ایئرپورٹ ماخچکالا بدھ کی صبح بند کر دیا گیا تھا۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...