اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی جانب سے کی جانے والی ووٹنگ کی مذمت کی ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت سے جنگی جرائم پر اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے جانے پر امریکی ایوانِ نمائندگان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر پابندیوں کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کثرتِ رائے سے منظور ہوئی ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں عالمی عدالت کی جانب سے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور اُن کے سابق وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ کے لیے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے، جس پر امریکی ایوانِ زیریں میں اس عدالتی فیصلے کے خلاف اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے حق میں بل منظور کیا تھا۔
یہ بتاتے چلیں کہ عالمی عدالت کا قیام 17 جولائی 1998ء کو روم میں عمل میں آیا تھا، جبکہ یکم جلائی 2002ء سے نافذ ہے۔
معاہدۂ روم کے تحت آئی سی سی میں شامل تمام 124 ملک نیتن یاہو اور گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کے قانونی طور پر پابند ہیں۔
بین الاقوامی انسانی کے حقوق وکلاء کا کہنا ہے کہ جو رکن ممالک اس پر عمل نہیں کریں گے وہ خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔