Wednesday, November 27, 2024
Homeپاکستانامریکا کی نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں...

امریکا کی نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

Published on

spot_img

امریکا کی نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی استحکام کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا، معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور اس میں ہونے والی پیشرفت کی حمایت کرتے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایک بار پھر معاشی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سمیت اس کی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنے میزائل پروگرام کے لیے فنڈز استعمال کر سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستانی حکومت کو اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کرنے اور وسعت دینے کی بھی ترغیب دی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی خوشحالی کے لیے ہمارا عزم مضبوط ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھے گا جس میں ’تکنیکی مصروفیات‘ اور ’ہمارے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ہمارے دو طرفہ تعلقات کے لیے اہم ہیں۔

یاد رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 3 ارب ڈالر کے قرض پیکج کے آخری حصے کے طور پر پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر فراہم کیے تھے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this